پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

قانون میں کہیں نہیں کہ کمیشن چیف جسٹس سے پوچھ کر بنے گا، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قانون میں کہیں نہیں کہ کمیشن چیف جسٹس سے پوچھ کر ہی بنایا جائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہائی کورٹس آئینی طور پر سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں ہیں۔

سینئر قانون دان اور سیاستدان چوہدری اعتزاز احسن نے حکومت کے جوڈیشل کمیشن بنانے پر سوال اٹھادیا۔

انہوں نے کہا کہ قانون میں کہیں نہیں لکھا کہ کمیشن چیف جسٹس سے پوچھ کر ہی بنایا جائے۔

وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن ضوابط (ٹی او آرز) کے علاوہ بھی جو مناسب سمجھے کرسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.