سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا ڈٹ کر ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔
ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور ڈٹ کر چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فوج کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہوں، فوج اپنا ادارہ ہے، ہر دور میں کوشش رہی ہے کہ فوج کے ساتھ تعلقات اچھے رہیں۔
پی ٹی آئی کے صدر نے کہا کہ چوہدری وجاہت حسین دباؤ میں ہیں، انہوں نے اپنا فیصلہ کیا، جس پر ان سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مجھے اور مونس الہٰی کو وجاہت کے پی ٹی آئی سے نکلنے کا کوئی رنج نہیں ہے، ہم عمران خان کے بیانیے کی حمایت کرتے ہیں۔
ادھر مونس الہٰی نے لندن میں جیو نیوز سے گفتگو میں اعلان کیا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی اور میں تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔
اس سے قبل یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ چوہدری پرویز الہٰی گزشتہ رات کہیں چلے گئے ہیں، خاندان کا اُن سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔
Comments are closed.