پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

شاہین شاہ آفریدی برطانیہ کیوں جا رہے ہیں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کے لیے برطانیہ روانہ ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ جہاز میں بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ برطانیہ کے لیے روانہ ہو گیا ہوں۔

انہوں نے اپنی ٹیم نوٹنگھم آؤٹ لاز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلد ملیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہفتہ سے ہوگا، 8 پاکستانی کرکٹرز بھی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ 8 پاکستانی کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے فائنلز کا انعقاد 2 جولائی کو ایجبسٹن میں ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.