پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

ریانہ برناوی اسپیس ایکس کے ذریعے تاریخی خلائی مشن پر جانیوالی پہلی سعودی خاتون

اسپیس ایکس کا تاریخی خلائی مشن سعودی خاتون و مرد خلاء باز سمیت 4 خلاء بازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے لے کر روانہ ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ان 4 خلاء بازوں میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی بریسٹ کینسر ریسرچر ریانہ برناوی اس مشن میں سعودی ساتھی علی القرنی کے ساتھ خلائی مشن پر روانہ ہوئی ہیں جو ایک فائٹر پائلٹ ہیں۔

اسپیس ایکس کا نجی مشن آج بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوگیا۔

ان کے علاوہ پیگی وٹسن اور جان شوفنر بھی اس خلائی مشن پر روانہ ہوئے ہیں۔

پیگی وٹسن ناسا کی سابق خلاء باز ہیں جن کی انٹرنیشنل اسپیس سینٹر کے لیے یہ چوتھی پرواز ہے۔

ٹینیسی سے تعلق رکھنے والے جان شوفنر تاجر ہیں جو پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مشن کا سفر امریکی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 37 منٹ پر  کیپ کیناورل میں واقع کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے شروع ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 8 دن قیام کے دوران یہ چاروں خلاء باز 20 تحقیقی منصوبوں پر کام کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.