پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

کندھ کوٹ، ڈاکوؤں کی فائرنگ میں 2 اہلکار شہید

سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کے پولیس موبائل پر حملے میں 2 اہلکار شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران ڈاکوؤں نے حملہ کردیا۔

زخمی اہلکاروں کی تشویشناک حالت میں سکھر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں مقصود احمد اور آفتاب جکھرانی شامل ہیں۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

رحیم یارخان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن 42 ویں روز میں داخل ہو گیا۔

دوسری جانب کشمور کے مختلف علاقوں سے مزید 3 افراد کو اغواء کرلیا گیا۔

علاقے سے ایک ماہ میں مغویوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے، اغوا کی وارداتوں کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.