اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

عرفان صدیقی کا 9 مئی واقعات پر حکومتی کارروائی پر اظہار عدم اطمینان

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے 9 مئی کے واقعات کے ذمے داروں کے خلاف حکومتی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کو 12 دن گزر گئے ہیں، ہم ابھی تک تقریروں سے ہی کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لندن فسادات کے بعد برطانوی حکومت نے عدالتیں 24 گھنٹے کھولنے کا اعلان کیا۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ لندن فسادات کی نہ کوئی جے آئی ٹی بنی نہ کمیشن، سزا پانے والوں میں 11 سالہ بچی بھی شامل تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.