ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

کراچی: ڈی ایم سی ایسٹ کی کارروائی، عمران خان کرکٹ گراؤنڈ سیل

ڈی ایم سی ایسٹ اور ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع عمران خان کرکٹ گراؤنڈ کو سیل کردیا۔

انتظامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل سے پارک کا نام منظور نہیں کروایا گیا تھا، نام کی منظوری نہ ہونے کے باعث گراؤنڈ کے بورڈز بھی گرائے جائیں گے۔

عمران خان کرکٹ گراؤنڈ سابق ایم این اے عالمگیر خان نے تعمیر کروایا تھا، یہ تعمیرات ایم این اے فنڈ سے کروائی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ کرکٹ گراؤنڈ ڈی ایم سی کی ملکیت ہے۔ 

دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایم این اے کی جانب سے قبضہ نہیں چھوڑا جارہا تھا۔ اس پارک کو عوام کے لیے قائم کیا گیا تھا جبکہ اہل محلہ کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ پارک کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کیا جارہا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ ستار ابڑو کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے پارک کو عام عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے۔ غیر قانونی طور پر اس پبلک پراپرٹی پر قبضہ تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.