ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

سیاسی قیادت کے سینوں میں بہت سے راز ہیں، جاوید لطیف

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کے سینوں میں بہت سے راز ہیں، اگر میری ریاست خطرے میں پڑ گئی تو میں زبان پر لگا تالا کھولوں گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ کیا دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ سیاست نہیں کر رہے؟ عمران خان کی سہولت کاری بیرون ملک سے ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں میں بیٹھے جو لوگ سیاست نہیں کر سکتے وہ سیاست کروا رہے ہیں، پی ٹی وی اور وزیرِ اعظم ہاؤس پر حملہ کیا گیا۔

جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ کیا پہلے پاکستان مخالف قوتوں کے اس طرح خطوط آئے؟ نواز شریف اور اس کی فیملی کے ساتھ جو کچھ کیا گیا، کیا اس پر کوئی خط آیا؟ 2018 میں جب آر ٹی ایس بیٹھا تھا کیا کوئی خط آیا تھا؟

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ کوئی اس کو باہر بھیجنے کی جرات نہ کرے، اب نہیں تو کبھی نہیں، مدینہ منورہ میں جو ہوا اس پر اگر ایکشن لیا جاتا تو 9 مئی کے واقعات نہ ہوتے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ مذہبی ٹچ دینے والوں کو چھوڑ دیں گے تو دفاعی تنصیبات پر حملہ ہوناہ ی تھا، کیا افسوس اور مذمت سے ریاست کے دفاع کا جو مذاق اڑا ہے وہ واپس آئے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں انتشار کا جو بیج بویا گیا تھا آج وہ درخت بن چکا ہے۔  

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.