جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

رحمان ملک کی بھارت سے چینی درآمد کرنے کے فیصلے کی مخالفت

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھارت سے چینی درآمد کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کردی۔

رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود بھارت سے چینی کی درآمد لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سےچینی منگوانے پر بطور احتجاج چینی استعمال نہیں کروں گا۔

رحمان ملک نے کہا کہ فیصلے کےخلاف بطور احتجاج تمام پاکستانی چینی کا استعمال چھوڑ دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.