جمعہ 28؍شوال المکرم 1444ھ19؍مئی 2023ء

پی ٹی آئی اپنے کرتوت اور اعمال کی وجہ سے مائنس ہونے جا رہی ہے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے کرتوت اور اعمال کی وجہ سے مائنس ہونے جا رہی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ اپنی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ بیلٹ پیپر کے ذریعے اور عوام کی سپورٹ سے آتے ہیں، مخالف کا تار تار ہو جانا ان کے اعمال ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہمیں میدان میں مقابلہ کر کے جیتنے کی عادت ہے، الیکشن اکتوبر میں ہوں گے، اس میں کوئی دو رائے نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.