جمعہ 28؍شوال المکرم 1444ھ19؍مئی 2023ء

مسلح شخص کی پوپ فرانسس کی رہائشگاہ میں گھسنے کی کوشش

ویٹی کن سٹی میں تیز رفتار کار سوار نے سیکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کی رہائش میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے سیکیورٹی پر مامور پولیس کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی اور پیلس کے صحن میں داخل ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے 40 سالہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم نے پوپ فرانسس کی رہائشگاہ تک جانے کی کوشش کی لیکن وہاں نہیں پہنچ سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر ملزم ذہنی مسائل کا شکار لگ رہا ہے، معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.