جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی پنجاب میں عدم اعتماد کیوں چاہتی ہے؟ شاہد خاقان نے وجوہات بتادیں

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیپلز پارٹی کی پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کی وجوہات بتادیں۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پنجاب میں عدم اعتماد کی باتیں مزید سیٹوں کے لیے کی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں عدم اعتماد لانے کی باتیں اس لیے کی جارہی ہیں تاکہ سینیٹ کے بعد پنجاب میں بھی سیٹیں مل جائیں۔

ن لیگ کے سینئر رہنما نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم ) کے بڑے مقصد کا پیپلز پارٹی نے چھوٹی کرسی کے لیے سودا کردیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کا اعتماد نہیں توڑا، ہم کسی کو کارنر نہیں کررہے بلکہ پیپلز پارٹی نے ہی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی کرسی کے لیے سودا کردیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر آپ پر اعتماد نہیں رہے گا تو شاید آپ اتحاد کا حصہ نہیں رہ پائیں گے، ہم تو تماشوں سے باہر نکلنا چاہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.