روسی فوج کے یوکرین میں امریکا کے دیے گئے جدید پیٹریاٹ میزائل سسٹم پر حملے سے دفاعی نظام کو نقصان پہنچا ہے۔
امریکی امریکی دفاعی عہدیدار نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یوکرین میں پیٹریاٹ سسٹم کے نزدیک نامعلوم پروجیکٹائل گرنے سے سسٹم کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹریاٹ سسٹم بدستور کام کر رہا ہے، پیٹریاٹ سسٹم کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اس سے پہلے یوکرینی حکام نے روسی حملے میں پیٹریاٹ میزائل سسٹم کے ٹھیک ہونے اور فعال ہونے کا بتایا تھا۔
گزشتہ روز روسی وزارت دفاع نے کیف میں پیٹریاٹ میزائل سسٹم کو نشانہ بنانے کا بتایا تھا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق کیف میں پیٹریاٹ سسٹم کو کنزہل ہائپرسونک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
Comments are closed.