جمعہ 28؍شوال المکرم 1444ھ19؍مئی 2023ء

پنجاب میں آندھی، تیز بارش اور ژالہ باری سے ہلاکتیں

پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش سے نظام زندگی متاثر ہوگیا ہے۔

لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، سیالکوٹ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ظفروال، جہانیاں، حافظ آباد سمیت مختلف شہروں میں آندھی، موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

میانوالی میں دیوار گرنے سے 4 بچے جاں بحق ہوئے، جھنگ میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ملتان میں چھتیں گرنے کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

شمال مشرقی بلوچستان میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، ژالہ باری اور آندھی سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.