منگل25؍شوال المکرّم 1444ھ16؍مئی 2023ء

اسکول کے بچوں کا ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ

پشاور کے مختلف اسکولوں کے بچوں کو ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کروایا گیا اور انہیں 10 مئی کے افسوسناک واقعے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

ریڈیو پاکستان پشاور کے دورہ کے موقع پر بچوں کو ریڈیو پاکستان میں احتجاج کی آڑ میں شرپسندوں کے گھیراؤ جلاؤ سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

اسکولوں کے بچوں نے عمارت کے مختلف جلے ہوئے حصوں کا دورہ کیا۔

اساتذہ اور بچوں نے سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر احتجاج بھی کیا۔

بچوں اور اساتذہ نے افواج پاکستان کا ریڈیو پاکستان کی نشریات کی دوبارہ بحالی پر شکریہ ادا کیا۔

سول سوسائٹی کی درخواست پر ریڈیو پاکستان پشاور عوام کے لیے پیر سے جمعہ تک کھول دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.