وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بھی بٹ گئی ہے، چاہتے ہیں عدلیہ بھی آئین کی پاسداری کرے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پر امید ہیں عمران خان کی گرفتاری کے بعد جو کچھ ہوا، عدالت اُس بات کو سمجھے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد سول اور دفاعی املاک پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، سب سے کم فساد کراچی میں ہوا۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کسی کو بھی غدار قرار دینے کے حق میں نہیں ہے مگر ایم کیو ایم پاکستان نے خود بانی ایم کیو ایم کو غدار قرار دیا، جس پر سندھ اسمبلی میں قرار داد پاس کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی اتنی محب وطن ہے تو ان بیانات اور عمل کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد لائے۔
Comments are closed.