پاکستان میں فیس بک اور یوٹیوب کی سروس بحال ہونا شروع ہوگئیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ذرائع کے مطابق فیس بک اور یوٹیوب کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر ملک بھر میں فیس بک، یوٹیوب اور ٹوئٹر سروس پر وقتی پابندی عائد کی تھی۔
ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کے پرتشدد مظاہروں کے بعد سوشل میڈیا سروسز معطل کی گئی تھیں۔
Comments are closed.