پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

پولیس نے تحریکِ انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت میں پیش کیا ۔

اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی حملہ نہیں کیا یہ غلط ہے، یہ حملے حکومت نے خود کرائے۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ یاسمین راشد کو کہاں سے گرفتار کیا گیا؟

تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ہم نے سینٹرل جیل کے باہر سے انہیں گرفتار کیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کیا ان کا میڈیکل کرایا ہے؟

تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ جی میڈیکل کرایا ہے اسپتال نےانہیں ڈسچارج کر دیا ہے۔

اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ان کا ایسی صحت میں ریمانڈ کیسے دے دوں؟

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تفتیشی افسر کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.