انویسٹی گیشن پولیس شرقی نے کراچی میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کی تصاویر جاری کر دیں۔
پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں اور ویڈیوز کی مدد سے 15 سے زائد ملزمان کی تلاش جاری ہے، ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا سے بھی مدد لی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیا، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور دیگر سنگین مقدمات درج ہیں۔
پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان ٹیپو سلطان، فیروز آباد اور مبینہ ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس کو مطلوب ہیں، ملزمان نے پیپلز بس، پولیس وین، واٹر باوزر اور رینجرز چوکی کو آگ لگائی۔
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کی اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس اور ٹیکنیکل بنیادوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.