اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا، رپورٹ

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)  نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافے سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4 ماہ کے دوران خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال دہشت گردی کے واقعات کی تعداد بڑھ کر 180 ہوگئی ہے تاہم اپریل میں دہشت گردی کے واقعات میں 11 فیصد کمی ہوئی۔

محکمہ انسداد دہشت گردی پولیس رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف 711 خفیہ آپریشنز میں 158 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق اس دوران مختلف آپریشنز میں 62 دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے۔

 رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں سے 47 کلوگرام بارودی مواد، 150 دستی بم، خودکش جیکٹس سمیت اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال گذشتہ ماہ اپریل میں دہشت گردی کے واقعات میں 11 فیصد کمی رپورٹ ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.