اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

عبدالغفور حیدری کا خالد مقبول صدیقی سے رابطہ، دھرنے میں شرکت کی دعوت

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا۔ 

کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ نے خالد مقبول صدیقی کو اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔ 

اس حوالے سے خالد مقبول نے دھرنے میں شرکت پر رابطہ کمیٹی سے مشاورت کی یقین دہانی کروائی۔ 

انہوں نے کہا کہ دھرنے میں شرکت پر حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.