اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

شجاعت حسین کا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے 17 مئی کو ریلی نکالنے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) اور جناح ہاؤس پر حملہ کیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے ان خیالات کا اظہار ق لیگ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر صدر چوہدری سرور اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے سینئر رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ جناح ہاؤس، گورنر ہاؤس اور جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) پر جان بوجھ کر پولیس نہیں تھی۔

سابق وزیراعظم نے دوران اجلاس ملکی حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کےلیے ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کےلیے ریلی 17 مئی کو دن 3 بجے مسلم لیگ ہاؤس سے لاہور پریس کلب تک نکلی جائے گی۔

چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے جی ایچ کیو اور جناح ہاؤس پر حملہ کیا۔ اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے القادر ٹرسٹ کیس کو کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل قرار دیا ہے۔

اس موقع پر چوہدری سرور نے کہا کہ نجی اور دفاعی املاک پر حملہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔

چوہدری شافع حسین نے دوران اجلاس کہا کہ دفاعی املاک پر حملہ کرنے والے پاکستان اور عوام کے دشمن ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.