اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

مجھے اڈیالہ جیل لے جانے کا پروگرام تھا، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ مجھے اڈیالہ جیل لے جانے کا پروگرام تھا۔

اسکردو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے مسائل وفاقی حکومت کی وجہ سے ہیں۔

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جی بی ہاؤس میں نظر بند کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق ہمیں بجٹ نہیں دے رہا ہے۔ جی بی کی آئینی حیثیت کا تعین ہمارا خواب ہے۔ عمران خان کے بغیر آئین کا معاملہ کوئی حل نہیں کرے گا۔

خالد خورشید کا کہنا تھا کہ جب تک آئینی حیثیت کا تعین نہ ہو وفاق کے ساتھ الیکشن نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مجھے اڈیالہ جیل لے جانے کا پروگرام تھا۔ نظربندی کے دوران صدر پاکستان کی کال آئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.