اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

سپریم کورٹ لارجر بینچ کیوں نہیں بنا رہی؟ راشد سومرو

جمعیت علمائے اسلام سندھ کے صدر مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو کہا جا رہا ہے کہ لارجر بینچ بنائیں تو کیوں نہیں بنا رہے۔

حیدر آباد میں راشد محمود سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے اور اس پر عمل درآمد سپریم کورٹ کا کام ہے، 3 ہی جج ہیں اور کوئی نہیں، لاڈلے کا پھر کیس اسی بینچ میں آئے گا۔

راشد محمود سومرو نے کہا کہ لاڈلے نواز ججوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، ان شاء اللّٰہ ہم ان کو بتائیں گے کہ یہ تمہارا نہیں ہمارا پاکستان ہے، پی ڈی ایم کے احتجاج سے پاکستان کو تباہ کرنے والے نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت لاشیں اٹھانے کے باوجود ملک، آئین، نظریات اور فوج کے ساتھ ہے، کسی مائی کے لال کو پاکستان کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

راشد محمود سومرو نے کہا کہ کراچی سے قافلہ روانہ ہوا، کچھ اضلاع نے یہاں جوائن کیا ہے اور کچھ اضلاع آمری کے مقام پر جوائن کریں گے، عصر میں ہم سکھر پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ30 اضلاع سے 1 لاکھ کارکن سکھر میں جمع ہو کر اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.