ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

9 مئی کی کارروائیوں کے منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، آرمی چیف

the planners

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کومشتعل افراد، اس پر اکسانے اور عمل کرنےوالوں اور منصوبہ سازوں کوانصاف کےکٹہرےمیں لائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں پربریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے کور کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن اور استحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، مسلح افواج اپنی تنصیبات کا تقدس اور سلامتی پامال کرنے کی مزید کوئی کوشش برداشت نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ 9 مئی یوم سیاہ کی کارروائیوں کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اس پراکسانے اور عمل کرنے والوں کوانصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ پاک افواج اپنی تنصیبات کو جلانے کی مزید کسی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گی، دشمن عناصرکی جانب سےمسلح افواج کونشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے، عوام کے تعاون سےایسی مذموم کوششوں کوناکام بنایا جائے گا۔

آرمی چیف کا دشمن عناصر کی جانب سے قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امن واستحکام کے عمل کو خراب کرنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوگی، ہم امن واستحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے،

 

You might also like

Comments are closed.