ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

عمران خان، بشریٰ بی بی نکاح کیس ناقابلِ سماعت قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کیس کو ناقابلِ سماعت قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

سول جج نصر من اللّٰہ بلوچ نے 3 صفحات پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کے الزام کا کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ کیس کی تفصیل میں جانے سے سیکشن 177 کے تحت عدالتی دائرہ اختیار دیکھنا ضروری ہے۔

اس میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی نکاح کے بعد اسلام آباد میں رہائش پذیر ہوگئے۔

فیصلے میں تحریر کیا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح لاہور میں ہوا، اگر جرم سرزد ہوا بھی تو شکایت لاہور کی عدالت میں درج کی جانی چاہیے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ عمران اور بشریٰ بی بی کے خلاف نکاح سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد کی عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.