پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کو بھی گرفتار کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے شیریں مزاری کو گھر سے گرفتار کرکے متعلقہ تھانے منتقل کردیا ہے۔
قبل ازیں شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ پولیس نے گھر کا محاصرہ کر رکھا ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے بند کردیے ہیں۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر معدنیات مبین خلجی کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا۔
صوابی میں سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا لیکن شہرام ترکئی گھر پر نہیں ملے۔
اس سے قبل اسلام آباد اور لاہور سے پی ٹی آئی کے کئی مرکزی رہنما گرفتار کئے جا چکے ہیں۔
پولیس کو مزید رہنماؤں حماد اظہر، یاسمین راشد، محمود الرشید اور اسلم اقبال کی تلاش ہے۔
Comments are closed.