انٹیلیجنس بیورو نے خبردار کیا ہے کہ عمران خان کی رہائی کی صورت میں مظاہرین کا اداروں کے خلاف رد عمل بہت زیادہ ہوگا، مظاہرین سے سرکاری املاک سمیت شہریوں کے جان و مال کو بھی خطرہ ہے، پولیس لائنز سمیت سرکاری عمارات و املاک کی سیکیورٹی بڑھا دی جائے۔
آئی بی نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا کہ عمران خان اداروں کے خلاف مسلسل اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں، عمران خان کے ان بیانات کے باعث ملک بھر میں پر تشدد واقعات ہوئے۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی احتجاجی مظاہرین نے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا، اسلام آباد ایئر پورٹ جانے والا راستہ کئی گھنٹے بند رکھا گیا، مظاہرین نے کھانے پینے کی اشیا بھی شہر میں نہیں آنے دیں۔
خط میں کہا گیا کہ عمران خان کی رہائی کی صورت میں مظاہرین کا اداروں کے خلاف رد عمل بہت زیادہ ہوگا، سرکاری املاک اور شہریوں کے جان و مال کو خطرہ ہے۔
پولیس لائنز سمیت سرکاری عمارات و املاک کی سیکیورٹی بڑھا دی جائے، صورتحال کا تقاضا ہے شرپسند عناصر کے عزائم ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں۔
Comments are closed.