بدھ 19؍شوال المکرم 1444ھ10؍مئی 2023ء

کراچی: میٹرک بورڈ کے تحت نویں جماعت کا پرچہ معمول کےمطابق جاری

کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت نویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ معمول کے مطابق جاری ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین  عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد پیدا ہونے والے ممکنہ حالات کے پیش نظر والدین بڑی تعداد میں طلبہ کو خود اسکول چھوڑنے آئے۔

اس حوالے سے والدین کا کہنا ہے کہ شہر کی موجودہ صورتِ حال کی وجہ سے فکر مند ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کل صبح ساڑھے 9 بجے بائیولوجی کا پرچہ لیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ اسکول کے باہر چھٹی کے وقت تک بیٹھے رہیں گے۔

والدین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس معطلی کی وجہ سے بھی رابطے میں مشکلات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.