وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ایک خاص جماعت کے سربراہ نے ملک کے اداروں کو ٹارگٹ کیا۔
پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان نے پرسوں جو بیان دیا پی ٹی آئی خود اس کی سپورٹ نہیں کر رہی۔
انہوں نے کہا کہ چین کے صدر آرہے تھے تو پی ٹی آئی نے ڈی چوک میں دھرنا دے کر اس کو متاثر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا تو چیف جسٹس کے نام پر ریلی نکالی گئی۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ کام کرنے میں یقین رکھتی ہے۔
Comments are closed.