کراچی میں شارع فیصل پر مظاہرین کے احتجاج کے باعث شہریوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شارع فیصل پر میٹروپول سے بلوچ کالونی جانے والی سڑک ٹریفک کےلیے بند کی گئی ہے۔ جبکہ بلوچ کالونی سے میٹروپول آنے والی سڑک بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس نے ایف ٹی سی کے مقام پر شیلنگ کی۔ پتھراؤ کے دوران ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا سر پر پتھر لگنے سے زخمی ہوگئے۔
ادھر ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے شہر آنے والی ٹریفک کو بلوچ کالونی برج سے محمود آباد موڑ دیا گیا۔ اسی طرح ایئرپورٹ جانے والی ٹریفک کو میٹروپول سے فوارہ چوک موڑ دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ جانے والی ٹریفک کو زیب النساء اسٹریٹ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ کورنگی روڈ سے شارع فیصل جانے والی ٹریفک کو ڈیفنس سگنل بلیوارڈ سے واپس موڑ دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ رش کے اوقات کی وجہ سے اکثر جگہوں پر ٹریفک آہستہ چل رہی ہے۔
Comments are closed.