جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

70 فیصد آبادی کو ویکسین لگے تو مدافعت بڑھے گی: CEO انڈس اسپتال

انڈس اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان کہتے ہیں کہ 70 فیصد آبادی کو کورونا وائرس کی ویکسین لگ جائےتو مدافعت ڈیولپ ہو جائے گی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک بار پھر وفاق کو 2 ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز دے دی، کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کچھ نہیں ہوتا، مکمل لاک ڈاؤن اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کر کے کورونا وائرس کی وباء کا زور توڑنا ہوگا۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انڈس اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان نے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی دستیابی کی صورتِ حال دیکھتے ہوئے 70 فیصدآبادی کی ویکسینیشن میں سال لگ سکتا ہے۔

ڈاکٹر عبد الباری خان کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کے بغیر حفاظت نہیں ہو سکے گی، جب تک ایک بھی مریض رہے گا یہ وباء ختم نہیں ہو گی۔

انڈس اسپتال کے سی ای او کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین سنگل یا ڈبل ڈوز والی دونوں بہتر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.