
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اتحاد ٹاؤن خیبر چوک کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے 28 سالہ فیاض کو اس کے گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس کی جانب سے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیئے گئے ہیں جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.