قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاؤ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا کام سیاست نہیں آئین کی ترجمانی کرنا ہے۔
چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو میں آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ ایک پارٹی کے اشاروں پر فیصلے کرنا درست نہیں، سب اپنی انا پیچھے رکھیں اور ملک کا سوچیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بحرانی کیفیت عمران نیازی کی وجہ سے ہے، سپریم کورٹ کا کام سیاست نہیں آئین کی ترجمانی کرنا ہے۔
قومی وطن پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ آئین میں ہر ادارے کی حدود کا تعین کیا گیا ہے، الیکشن عمران خان کی خواہش پر نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ایک دن میں 14، 14ضمانتیں منظور ہوتی ہیں جبکہ پی ٹی آئی دور میں مخالفین کو کئی کئی سال ضمانتیں نہیں دی گئیں۔
آفتاب شیر پاؤ نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو کا دورہ بھارت کامیاب رہا، پاکستانی وزیر خارجہ نے اچھے انداز میں کشمیر پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ بات چیت میں کوئی حرج نہیں، افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
Comments are closed.