پشاور میں سرکاری اسکول کے چوکیدرا نے خاتون ہیڈ مسٹریس کو مبینہ تشدد کرکے زخمی کردیا۔
گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بازی خیل کی انتظامیہ کے مطابق اسکول کے چوکیدار نے ہیڈ مسٹریس کو زخمی کردیا ہے۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق چوکیدار نے اسکول کو تالا لگا دیا، وہ زمین کا مالک ہونے کے باعث ڈیوٹی نہیں کر رہا تھا، شکایت کرنے پر چوکیدار نے ہیڈ مسٹریس کو زخمی کردیا۔
انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے پر ہیڈ مسٹریس کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
محکمہ تعلیم نے چوکیدار کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کردیے اور دو رکنی انکوائری ٹیم کو جلد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
پولیس کے مطابق چوکیدار کے خلاف تھانہ بڈھ بیر میں روزنامچہ درج کرلیا گیا۔
Comments are closed.