جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 102 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے 5 میچوں کی ہوم سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کو 102 رنز سے شکست دے دی اور آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 334 رنز بنائے اور 335 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگیا۔

پاکستانی اننگز کی خاص بات بابر اعظم کی عمدہ پرفارمنس تھی، انہوں نے سنچری اسکور کی، ایک ہی دن میں 2 ریکارڈ اپنے نام کیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

بابر اعظم نے آج پہلے ہاشم آملہ کا تیز ترین 5 ہزار رنز کا اعزاز اپنے نام کیا، جو کارنامہ جنوبی افریقی بیٹر نے 101 اننگز میں انجام دیا تھا اسے قومی کپتان نے صرف 97 اننگز میں عبور کرلیا۔

اس کے ساتھ بابر اعظم نے 10 چوکوں کی مدد سے 107 رنز بنائے، یہ اُن کی ایک روزہ کرکٹ میں 18 ویں سنچری تھی، یوں وہ کم ترین اننگز میں 18 سنچریاں کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بیٹڑ بابر اعظم نے ایک ہی دن میں دوسرا کارنامہ بھی انجام دے دیا۔

ایک اینڈ پر کھڑے بابر اعظم کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں نے بھی عمدہ شراکت قائم کی، آغا سلمان نے 58، شان مسعود 44، افتخار احمد 28، محمد رضوان 24 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

گرین شرٹس کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 7 گیندوں پر 23 رنز ناقابل شکست باری کھیلی اور ٹیم کا اسکور 334 رنز تک پہنچایا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 43 اعشاریہ 4 اوورز میں 232 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں بابر اعظم الیون میچ 102 رنز سے اپنے نام کرنے میں کامیاب ٹہری۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز پاکستان سے باہر کروانے کی تجویز سامنے آگئی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹام لیتھم 60، مارک چیمپین 46، ڈیرل مچل 34، ٹام بلینڈل 23 ، ویل ینگ 15 اور جیمز نیشم 11 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

پاکستان کے اسامہ میر نے 4، محمد وسیم نے 3، حارث رؤف 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے قبل ٹاس جیتنے والی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، جس پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیتے تو بیٹنگ کرنے کو ترجیح دیتے، پریکٹس سیشنز میں فیلڈنگ کی ڈرلز کیں جس کا اچھا فائدہ ہوا۔

بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی ہیں، پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے، 290 رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی پہنچ گٸے۔

دوسری جانب میچ کے لیے آج نیوزی لینڈ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

شان مسعود، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، محمد حارث، آغا سلمان، شاہین آفریدی، محمد وسیم، اسامہ میر اور حارث رؤف آج کا میچ کھیلا۔

نیوزی لینڈ ٹیم

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان ٹام لیتھم، وِل ینگ، ٹام بلنڈل، ڈیرل مچل، مارک چیپمین، جمی نیشم، کول میکونچی، اِش سوڈھی، میٹ ہینری، بین لسٹر اور بلیئر ٹکنر شامل تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.