جمعرات 13؍شوال المکرم 1444ھ4؍مئی 2023ء

بلاول بھٹو بھارت کیلئے روانہ

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر بھارت روانہ ہوگئے۔

بلاول بھٹو زرداری کراچی سے خصوصی طیارے میں بھارتی شہر گووا کے لیے روانہ ہوئے۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا طیارہ کراچی سے براہ راست گووا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گوا میں پاکستانی وفد کی قیادت کروں گا، میرا بھارت جانا یہ واضح پیغام بھیجتا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو کتنی اہمیت دیتا ہے اور اپنی ممبر شپ کو کتنا سیریس لیتا ہے۔

گزشتہ روز بلاول بھٹو نے بھارت روانگی سے قبل مولانا فضل الرحمٰن، سراج الحق، خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو نے بھارتی شہر گووا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت پر مشاورت کی اور انہیں اعتماد میں لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.