ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

حیدرآباد موٹروے کرپشن کیس، ملزم پلی بارگین کو تیار

حیدر آباد موٹروے کرپشن کیس کا ملزم عاشق حسین پلی بارگین میں سوا ارب روپے واپس دینے کو تیار ہوگیا۔

ایم 6 موٹروے میگا کرپشن کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ملزم عاشق حسین نے ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) کو پلی بارگین کےلیے درخواست دے دی ہے۔

ملزم نے درخواست میں کہا کہ نیب کو 1 ارب 24 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بطور پلی بارگین دینے کو تیار ہوں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے حیدر آباد سکھر موٹر وے میٹاری سیکشن کرپشن کیس میں ملزم عاشق حسین کلیری کی نشاندہی پر مزید 12 کروڑ روپے برآمد کرلیے ہیں۔

ملزم نے پلی بارگین کی درخواست کے ساتھ حلف نامہ دیا ہے، جس میں املاک کی تفصیل بھی فراہم کردی ہے۔

درخواست میں ملزم عاشق حسین نے کہا کہ میری نشاندہی پر ہی نیب 636 ملین روپے کی ریکوری کرچکی ہے، یہ رقم مٹیاری اور نوشہروفیروز کو جاری ہونے والے فنڈز سے حاصل کیں۔

ایم 6 موٹروے نوشہرو فیروز سیکشن میں پونے 4 ارب روپے کا غبن کیا گیا تھا جبکہ ایم 6 موٹروے مٹیاری سیکشن میں سوا 2 ارب روپوں کا غبن کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.