ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

پرویز الہٰی کے گھر آپریشن کے بعد حکومت سے مذاکرات سے متعلق مشاورت

چوہدری پرویز الہٰی کے گھر چھاپے کے بعد پی ٹی آئی نے مذاکرات سے متعلق سوچنا شروع کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں عمران خان کو حکومت کے ساتھ مذاکرات پر بریفنگ دی گئی، جبکہ پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر آپریشن کے بعد مذاکرات کے مستقبل پر غور شروع کردیا گیا۔

پی ٹی آئی اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شبلی فراز، سینیٹر اعظم سواتی، اعجاز چوہدری، حماد اظہر اور محمود خان بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر آپریشن کے بعد حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے ہیں یا نہیں، پی ٹی آئی کی  مشاورت جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.