ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

نوشہروفیروز: با اثر افراد نے مبینہ طور پر خواتین کے بال کاٹ دیے

سندھ کے ضلع نوشہروفیروز میں بھریا سٹی کے نواحی گاؤں میں با اثر افراد نے مبینہ طور پر خواتین کے بال کاٹ دیے۔

متاثرہ خواتین نے الزام عائد کیا کہ گلی بند کرنے سے روکنے پر بال کاٹ کر تذلیل کی گئی۔

 خواتین نے کہا کہ ملزمان نے گھر میں گھس کر ہمارے سر کے بال کاٹ دیے،  پولیس نے ملزم سے رقم لے کر اسے چھوڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ گھریلو جھگڑے کا ہے، مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.