جمعہ 7؍شوال المکرم 1444ھ28؍اپریل 2023ء

بغاوت پر اکسانے کا کیس: عمران خان کی درخواستِ ضمانت دائر

اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواستِ ضمانت دائر کر دی۔

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے آج ہی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔

عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شدید سیکیورٹی تھریٹس ہیں، جن کی وجہ سے دوبارہ قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے۔

عسکری حکام پر الزامات کے تناظر میں اپنے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک لاہور سے روانہ ہو گئے۔

درخواست میں عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کی بجائے خود عبوری ضمانت منظور کرے۔

اس کیس میں عمران خان آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے جس کے لیے وہ اپنی لاہور میں واقع رہائش گاہ زمان پارک سے روانہ ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.