جمعہ 7؍شوال المکرم 1444ھ28؍اپریل 2023ء

امریکی فوج کے 2 اپاچی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

امریکی فوج کے 2 اپاچی ہیلی کاپٹر ریاست الاسکا میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگئے۔

امریکی فوج کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اس حادثے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہلاک ہوا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹر ٹریننگ سیشن کے بعد واپس آرہے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک ماہ سے کم وقت میں اسی نوعیت کا یہ دوسرا حادثہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.