جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

ہتھنی نورجہاں کی موت: ایڈمنسٹریٹر کراچی، ڈائریکٹر چڑیا گھر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں کی ہلاکت کا معاملہ عدالت پہنچ گیا، مقامی وکیل کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کی درخواست سیشن جج کی عدالت میں دائر کردی گئی۔

مقامی وکیل عمران عزیز کی جانب سے سیشن جج جنوبی کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

خواست میں ایڈمنسٹریٹر کراچی، ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ میڈیا سے معلوم ہوا ہتھنی نورجہاں انتقال کرگئی ہے، ہتھنی نورجہاں کو مجرمانہ غفلت سے قتل کیا گیا، اس غفلت میں ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر، ایڈمسنٹریٹر و دیگر ملازمین شامل ہیں جبکہ اس سے پہلے بھی کئی جانور غفلت کی وجہ سے مر چکے ہیں۔

استدعا کی گئی کہ ایس ایچ او گارڈن کو درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست پر عدالت نے ایس ایچ او گارڈن و دیگر کو 3 مئی کےلیے نوٹس جاری کردیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.