جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

پاکستان کا ون ڈے ریکارڈ ٹی 20 سے اچھا ہے، امام الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کا ون ڈے فارمیٹ میں ریکارڈ ٹی 20 سے بھی اچھا ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران امام الحق نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کو ہماری مکمل سپورٹ ہے، پاکستانی ٹیم گزشتہ 12 ون ڈے میچوں میں سے 9 میں فاتح رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی 20 اور ون ڈے میچز کے ریکارڈز مختلف ہوتے ہیں، پاکستان کا ون ڈے فارمیٹ میں ریکارڈ ٹی 20 سے اچھا ہے۔

قومی بیٹر نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کو 0-5 سے شکست دینے سے پاکستان کی رینکنگ اچھی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرتے ہوئے میں بہت بہتر محسوس کرتا ہوں۔

امام الحق نے یہ بھی کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں وقت کم ہے۔ بھارت میں ورلڈکپ کھیلنا بڑی بات ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.