بدھ 28؍رمضان المبارک 1444ھ19؍اپریل 2023ء

کراچی، پولیس اہلکاروں کو بغیر گولیوں کے اسلحہ دینے کا انکشاف

کراچی کے گلبرگ تھانے کے غیر تربیت یافتہ اہلکاروں کو بغیر گولیوں کے اسلحہ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس اہلکاروں نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ انھیں گولیوں کے بغیر زبردستی اسلحہ پکڑا دیا گیا، بہت سے اہلکار حاضری لگا کر بھاگ جاتے ہیں اور ڈیوٹی نہیں کرتے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ویسٹ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے گلبرگ تھانے کے منشی اور ہیڈ محرر سمیت 3 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.