وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے زرعی ترقیاتی بینک خان بیلہ میں ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد کا غبن کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان میں سابقہ منیجر ابرار الحسنین، کیشیئر محمد صہیب، آپریشنل منیجر ساجد عباس، موبائل کریڈٹ آفیسرز محمد شاہد بشیر اور خلیل احمد شامل ہیں۔
گزشتہ دنوں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ خان بیلہ میں شہریوں سے فراڈ کے ذریعے کروڑوں روپے اینٹھے گئے۔
خان بیلہ کے مختلف کمرشل بینکوں کے ملازمین کے ذریعہ سے کھاتہ داروں کو سبز باغ دکھا کر منافع کا لالچ دے کر کارروائی کی گئی لیکن مخبری ہونے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کیں تو پتا چلا کہ بینک کے 5 ملازمین اس فراڈ کے اہم ترین کردار ہیں۔
گزشتہ روز 3 کروڑ 51 لاکھ سے زائد غبن پر ایف آئی اے بہاولپور نے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ خان بیلہ برانچ کے پانچ ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔
Comments are closed.