وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ اسمبلی کے اجلاس کے لیے آتے ہوئے تین وفاقی وزرا مجھے، شازیہ مری اور عابد بھیو کو دھکے پڑے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ وہ ڈی جی اے ایس ایف تھا اور اس کا پروٹوکول سربراہانِ مملکت جیسا تھا۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ افسوس ہمیں کفایت شعاری پر لگا دیا گیا ہے، دوسری طرف بھی غور کریں، حقیقت پسند بنیں۔
Comments are closed.