پیر26؍رمضان المبارک 1444ھ17؍اپریل 2023ء

جماعت اسلامی کی پوزیشن بہت واضح ہے، حافظ حمد اللّٰہ کے بیان پر قیصر شریف کا ردعمل

جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

لاہور سے جاری بیان میں قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی کی پوزیشن بہت واضح ہے، جو اپنے ملک اور قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک سیاسی، معاشی اور آئینی بحران کا شکار ہے، ان بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ ہے۔

ترجمان قیصر شریف نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی کاوش سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے، تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اچھا رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی درجہ حرارت کم ہو اور سیاسی ماحول مذاکرات کی طرف آگے بڑھ سکے، اعلیٰ عدلیہ سیاست دانوں کو چانس دے کہ وہ اپنے مسائل خود حل کریں۔

ترجمان جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ سراج الحق کی سربراہی میں وفد دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت سے بھی جلد ملاقات کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.