پیر26؍رمضان المبارک 1444ھ17؍اپریل 2023ء

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، وفاقی وزیر کے انتقال پر تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

انہوں نے دوران ملاقات وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے انتقال پر تعریت کی اور اُن کے درجات کی بلندی کےلیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالشکور کی رحلت ہماری جماعت کا نہیں اس ملک کا نقصان ہے، مفتی عبدالشکور جماعت کے اندر بھی ہمیشہ حق اور سچ کی بات کرتے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کابینہ میں بھی مفتی عبدالشکور بغیر ڈر اور خوف کے بات کرتے تھے، وہ حج انتظامات کے حوالے سے بہت فکر مند اور پریشان تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.