پیر26؍رمضان المبارک 1444ھ17؍اپریل 2023ء

تیسرا ٹی20: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں زمان خان کی جگہ پر نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 

پاکستانی ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ 

نیوزی لینڈ کی کپتان ٹام لیتھم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں چیڈ بوز، ول ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیپمین، جمی نیشم، رچن رویندرا، ایڈم ملن، میٹ ہینری، اش سوڈھی اور بین لسٹر شامل ہیں۔ 

خیال رہے کہ ابتدائی دو میچز میں پاکستان نے باآسانی کامیابی سمیٹی تھی۔ 

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ پہلے میچ کی طرح لگ رہی ہے، کنڈیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو کم سے کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.